ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:شمس اسکول میں انوکھا یوم ِ اطفال : طلبا نے گاندھی ، نہرو، بوس وغیرہ کا روپ پیش کیا

بھٹکل:شمس اسکول میں انوکھا یوم ِ اطفال : طلبا نے گاندھی ، نہرو، بوس وغیرہ کا روپ پیش کیا

Tue, 15 Nov 2016 19:01:20    S.O. News Service

بھٹکل:15/نومبر (ایس او نیوز)تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے ماتحت چلنے والے نیو شمس اسکول بھٹکل اور شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے طلبا نے بالکل انوکھے اندازمیں یوم ِ اطفال منایا۔

یومِ اطفال کی مناسبت سے منعقد کئے گئے پروگرام میں اسکول کے خود طلبا ہی  مہمان خصوصی تھے توپورا پروگرام  طلبا  کی نگرانی میں انجام پایا۔ میٹنگ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی ، جواہر لال نہرو، سبھاش چندر بھوس ، بابا صاحب امبیڈکر ، بھگت سنگھ سمیت مختلف مجاہدین آزادی اور دیگر معزز شخصیات کے روپ میں طلبا نے پروگرام کو زینت بخشی ۔

اساتذہ نے طلبا میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے طلبا کو مبارکبادی دی ۔ اسکول انتظامیہ کے سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا، پرنسپال فہمیدہ ڈاٹا اور شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے صدر مدرس ایم آر مانوی نے حقوق اطفال کے متعلق اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر اساتذہ میں سے پرشانت بھٹ، مہیش نائک، عبدالسبحان ندوی ، عبداللہ خلیفہ ، شازیر حسین وغیرہ موجود تھے۔


Share: